ترکی شامی پناہ گزینوں کیلئے سرحد کھول دے:اقوام متحدہ

Syria-Refugees UN

Syria-Refugees UN

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے ترکی سے کہا ہے کہ وہ شورش زدہ علاقوں سے فرار ہونے والے شامی پناہ گزینوں کے لیے اپنی سرحد کھول دے۔

عرب ٹی وی کے مطابق شام کے شمال مغربی شہر حلب اور اس کے نواحی علاقوں میں شامی فوج کی حالیہ کارروائیوں کی وجہ سے ہزاروں افراد فرار ہو کر ترکی کی سرحد پر پہنچ رہے ہیں۔حالیہ دنوں میں بے گھر ہو جانے والے ایسے کم ازکم 31ہزار شامیوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

ابھی تک ترک حکومت نے محدود مہاجرین کو ترکی میں داخل ہونے کی اجازت دے رکھی ہے۔ ترکی فی الحال ان مہاجرین کو شام میں ہی مدد فراہم کرنے کی کوشش میں ہے۔