ترکی کو شامی مہاجرین کے معاملے پر تنہا چھوڑنا منصفانہ طرزعمل نہیں: اقوام متحدہ

United Nations

United Nations

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شامی مہاجرین کے سلسلہ میں ترکی کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں بریفننگ دیتے ہوئے جیفری فلیٹ مین نے کہا کہ ترکی کو شامی مہاجرین کے موضوع پر تنہا چھوڑنا منصفانہ طرز عمل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں داعش اور دیگر گروپوں کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے ترکی میں مہاجرین کی آمد کی ایک نئی لہر شروع ہوگئی ہے اور ان جھڑپوں کی وجہ سے 25ہزار سے زیادہ پناہ گزین ترکی میں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکوں اور عربوں کو زبردستی علاقے سے بے دخل کرنے کے دعووں سے متعلق اقوام متحدہ کے مہاجر ہائی کمشن دفتر نے تحقیقات شروع کروا دی ہیں۔