ترک جنگی طیاروں کی دہشت گردوں کے اسلحے کے ڈپووں پر بمباری

Genelkurmay Baskanligi

Genelkurmay Baskanligi

ترکی (جیوڈیسک) ترک مسلح افواج کے جنگی طیاروں نے حقاری کے مضافاتی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج کے جنگی طیاروں نے آج صبح حقاری کے مضافات میں دہشت گردوں کے اسلحے کے ڈپوؤں پر 8 بم گرائے ہیں۔

نقصان کا اندازہ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جنگی طیارے بمباری کرنے کے بعد صحیح سلامت اڈوں پر واپس آ گئے ہیں۔