ترکی دنیا میں مہاجرین کو پناہ دینے والے ممالک میں سر فہرست

Refugees

Refugees

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کے مراکش کے سربراہ فتح ال د بابی نے نیویارک میں آئندہ سوموار کے روز ہونے والے مہاجرین اور تارکین وطن کے سربراہی اجلاس سے قبل مراکش کے دارالحکومت رباط میں پریس کانفرنس منعقد کی۔

انھوں نے اس طرف توجہ دلائی کہ ترکی مہاجرین کو پناہ دینے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔

اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کیمطابق ترکی نے گزشتہ سال کی پہلی دھائی میں ایک میلین 838 ہزار سے زائد مہاجرین کو پناہ دی ہے۔

ان میں ڈیڑھ میلین پاکستان، لبنان، عراق، ایتھوپیا، اردن، کینیا، یوگنڈا، چاڈ اور سوڈان کے باشندے شامل ہیں۔

دنیا میں ہر ایک منٹ میں 24 افراد مہاجر بنے ہیں۔ عالمی برادری کی توجہ اس موضوع کی طرف مبذول کروانے کے لیے پہلی بار ایک سر براہی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔