ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کے ثبوت موجود ہیں،امریکا

Elizabeth Trudeau

Elizabeth Trudeau

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان الزبیتھ ٹروڈو نے کہا ہے کہ اپنے اور ترک ذرائع سے امریکا کے پاس اس بات کا ثبوت موجود ہے کہ گذشتہ ہفتے روسی لڑاکا طیارے نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر اْسے گرایا گیا تھا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان نے واشنگٹن میں اخباری نمائندوں کو بتائی۔اْنھوں نے کہا کہ دستیاب اطلاعات سے صاف عندیہ ملتا ہے کہ روسی طیارے نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اس بات کا بھی علم ہے کہ ترکوں نے متعدد بار روسی پائلٹوں کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر متنبہ کیا اور انہوں اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ روس اس بات پر مضر ہے کہ طیارہ شام کی سرزمین سے باہر نہیں گیا۔ لڑاکا طیارہ شمالی شام میں اْس مقام پر گرا جہاں باغیوں کا قبضہ ہے۔