ٹرکش ایئر لائنز کے یومیہ مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

Turkish Airlines Passengers

Turkish Airlines Passengers

ترکی (جیوڈیسک) فضائی کمپنی کے جنرل مینیجر بلال ایکشی نے بتایا ہے کہ 26 مارچ 2017 کو 1 لاکھ 79 ہزار 871 مسافروں نے سفر کیا جو کہ اس سال کا پہلا ریکارڈ ہے

ٹرکش ایئر لائنز کی سال رواں کے دوران سب سے زیادہ مسافروں کی یومیہ تعداد گزشتہ اتوار کے روز ریکارڈ کی گئی۔

فضائی کمپنی کے جنرل مینیجر بلال ایکشی نے بتایا ہے کہ 26 مارچ 2017 کو 1 لاکھ 79 ہزار 871 مسافروں نے سفر کیا ۔

اس خبر پر فضائی کمپنی نے اپنا ایک بیان ٹویٹر پر جاری کیا جسے بھاری اکثریت نے ری ٹویٹ کیا۔