ترک مسلح افواج کا زاپ میں فضائی آپریشن

Turkish Air Operations

Turkish Air Operations

ترکی (جیوڈیسک) ترک مسلح افواج کے جنگی طیاروں نے عراق کے شمال میں واقع علاقے زاپ میں فضائی آپریشن کیا۔

ٹرکش جنرل اسٹاف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گرد تنظیم کے گڑھ ‘ زاپ’ پر کل فضائی آپریشن کیا گیا۔

بیان کے مطابق آپریشن 20 منٹ تک جاری رہا اور اس دوران ترک مسلح افواج کے جنگی طیاروں کی طرف سے دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں ، پناہ گاہوں اور مسلح چوکیوں کو تباہ کر دیا گیا۔