ترک فوج کی جنوب مشرقی علاقے میں کارروائی، 102 کرد باغی ہلاک

Turkish Army

Turkish Army

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی میں فوج کی جنوب مشرقی علاقے میں کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے کرد باغیوں کی تعداد ایک سو دو ہو گئی ہے۔

ترکی کے سیکورٹی حکام کے مطابق جھڑپوں میں دو فوجی اور پانچ شہری بھی ہلاک ہوئے۔ ترکی فوج کی جانب سے عراقی سرحد کے قریب جاری اس آپریشن کے دوران علاقے میں چوبیس گھنٹے کرفیو نافذ ہے۔