ترکی کے شہر استنبول میں دھماکا، 11 جاں بحق، متعدد زخمی

Turkey Blast

Turkey Blast

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کی شہر استنبول میں بس اسٹاپ کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بم دھماکے میں پولیس بس کو نشانہ بنایا گیا ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دھماکے کے وقت بس اسٹاپ کے قریب شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دھماکے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ ترکی اور کرد باغیوں کے درمیان امن معاہدہ ختم ہونے کے بعد باغیوں کے دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔