ترک ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مالک 43 افراد نے جرمنی کو پناہ دینے کی درخواست دی

Germany's Foreign Minister

Germany’s Foreign Minister

جرمنی (جیوڈیسک) ترکی کا دورہ کرنے والے جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شتائن مائیر نے کہا ہے کہ ترکی سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو پناہ دینے سے متعلق بیانات نا قابل قبول ہیں لیکن جرمن خفیہ دستاویزات ان کے اس بیان کو جھٹلاتی ہیں ۔

دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد ترک ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے مالک 43 افراد نے جر منی کے صوبے رین ویسٹ فلیا کو انھیں پناہ دینے کی درخواست دی ہے ۔

اخبار رائن شو پوسٹ نے ان خفیہ دستاویزات کے حوالے سے بتایا ہے کہ پناہ کی درخواست دینے والوں میں سفارتکار ،ان کے اہل خانہ اور بعض فوجی بھی موجود ہیں تاہم فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ ان کی درخواستوں کو قبول کیا جائے گا نہیں ۔صوبے کے حکام کے مطابق ترکی سے پناہ کی درخواستیں دینے والے افراد کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔