ترک معیشت بغاوت سے پہلے کی ڈگر پر آ رہی ہے، وزیر ترقیات

Lutfi Elwan

Lutfi Elwan

ترکی (جیوڈیسک) وزیر ترقیات لطفی ایلوان کا کہنا ہے کہ ترکی اس ہفتے معمول کی معاشی صورتحال سے ہمکنار ہو جائیگا۔

ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کے مہمان بننے والے لطفی ایلوان نے ملک میں ناکام فوجی بغاوت سے ترکی کی معیشت کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کیے جانے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ “ترک معیشت کس قدر مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہونے کا ہر کس نے مشاہدہ کر لیا ہو گا۔”

انہوں نے بتایا کہ ترکی تاریکی کی دہلیز سے واپس لوٹا ہے، ترک معیشت ان نازک حالات میں کٹھن امتحان میں کامیابی سر سرخرو ہوئی ہے۔ سرمائے کے لین دین میں کسی قسم کا خلل نہیں آیا۔ اسی طرح لیرے کی قدر اور بازار حصص میں دکھائی دینے والی مندی عارضی ہے جو کہ جلد ہی بحال ہو جائیگی۔

دوسری جانب نائب وزیر اعظم مہمت شمشیک کا کہنا ہے کہ بغاوت کو ناکام بنانے والی ترک ملت نے مالی منڈیوں پر کاری ضرب لگنے کا بھی سد باب کیا ہے۔

انہوں نے بھی ایک نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو میں ایجنڈے کے حوالے سے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ “کل تک ترک شہریوں نے 9 ارب ڈالر سے ترک لیرا خریدتے ہوئے ترک لیرے پر اعتماد کا بھر پور طریقے سے مظاہرہ کیا ہے۔

جناب شمشیک نے مزید کہا کہ ترک معیشت کی بنیادیں کافی مضبوط ہیں، لہذا بغاوت کی کوشش سے نا قابل تلافی حد تک کا کوئی نقصان پیش نہیں آیا۔