ترکی فٹبال تنظیم Reshadiye آسٹریا کی جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ کھیلا گیا پاک یوتھ کی بھر پور شرکت

Football Tournament in Vienna

Football Tournament in Vienna

ویانا (اکرم باجوہ) ترکی فٹبال تنظیم Reshadiye آسٹریا کی جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ ویانا 20 ڈسڑکٹ کے مقامی فٹبال گراونڈ میںکھیلا گیا جس میں بیس فٹبال ٹیموں نے حصہ لیا پاک یوتھ کے سربراہ شہباز خان کی قیادت میں پاکستان کی دو فٹبال ٹیموںنے بھر پور شرکت کی اس ترکی فٹبال ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ترکی سفارتخانہ ویانا کے سفیر تھے۔

اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے ترکی اور پاکستانی کمیونٹی کے بچوں،خواتین اور مردوں نے بھر پور شرکت کی ان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے عہدیداران پاکستانی فٹبال ٹیم کی سپورٹ کے لیے موجود تھے ۔ فٹبال ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن Samder دوسری پوزیشن Beldibi تیسری پوزیشن Korneuburg کی ٹیموں نے حاصل کی۔

مہمان خصوصی ترکی سفارتخانہ ویانا کے سفیر نے پہلی پوزیشن Samderٹیم کو ٹرافی پیش کی اور دوسری پوزیشن Beldibi ٹیم کو پاک یوتھ کے سربراہ شہبازخان نے ٹرافی پیش کی اور تیسری پوزیشن Korneuburg کو بھی ٹرافی پیش کی گی۔مہمان خصوصی ترکی سفارتخانہ ویانا کے سفیرنے تقسیم انعامات کے بعد اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ پاک ترکی نے اپنی دوستی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اس طرح کے سپورٹس اور کلچر ل کے حوالہ سے مستقبل میں مذید پروگرام ہونے چاہئیں۔

ٹورنامنٹ کے احتتام پر ترکی تنظیم کی انتظامیاں نے پا ک یوتھ کے سربراہ شہبازخان کا ٹورنامنٹ میں شاندار تعاون کرنے پر اور پاکستانی ٹیموں اور پاکستانی کمیونٹی کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بیس مئی کے ان ڈور فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔پاک یوتھ کے سربراہ شہبازخان نے بیس مئی کے ان ڈور فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شرکت کی یقین دہائی کرائی۔