ٹرکش فنڈز کارپوریشن کے قیام کے قانون میں تبدیلی، صدر نے منظوری دے دی

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے ٹرکش فنڈز کارپوریشن لیمیٹڈ کے قیام سے متعلق بعض قوانین میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ صدارتی پریس دفتر کے مطابق، صدر نے منظوری کے بعد اس فیصلے کو وزیر اعظم کی منظوری کےلیے پیش کر دیا ہے۔

اس ترمیم قانون کے تحت ، سرمایہ کار منڈیوں میں حکومت کے تعاون کو مزید فروغ دینے سمیت سرکاری اداروں کو مالی لحاظ سے مستحکم بنانا شامل ہوگا۔ علاوہ ازیں 50 ملین ترک لیرے لاگت کی حامل کمپنیوں کو سرمائے کی فراہمی نجکاری فنڈ سے مہیا کی جائے گی۔