ترکی: کرد باغیوں کا بم حملہ، 6 فوجی، پولیس افسر جاں بحق

Turkey

Turkey

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے جنوب مشرقی صوبے ماردین کے علاقے نصیبن میں کرد جنگجوئوں کے بم حملے میں 6 فوجی اور سپیشل فورسز کا پولیس افسر مارا گیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی دو گان کے مطابق حکام نے بتایا شمال مشرقی صوبے ماردین میں سکیورٹی فورسز آپریشن میں شریک تھیں جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

نصیبن میں مارچ کے وسط سے کر فیو نافذ ہے۔ ادھر ترک حکام نے شورش زدہ شہر دیار بکر میں بم دھماکے میں 7 اہلکاروں کی ہلاکت کے الزام میں ایک مشتبہ شخص ’’ اے سی ‘‘ کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس دھماکے کی ذمہ داری تنظیم کردستان لیبر پارٹی نے قبول کی تھی۔