ترک رہنما روسی طیارہ گرانے پر پچھتائیں گے: پیوٹن

Russian President Vladimir Putin

Russian President Vladimir Putin

لاہور (جیوڈیسک) ترکی اور روس کے تعلقات میں کشیدگی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ترک رہنما روسی طیارہ گرا نے پر پچھتائیں گے۔

روسی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن کا کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ روس کا ردعمل اقتصادی پابندیوں تک محدود رہے گا تو وہ غلطی پر ہے۔ روسی صدر نے ایک بار پھر ترکی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس ترکی اور داعش کے تجارتی تعلقات کے ثبوت موجود ہیں۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ روس اتحادیوں سے بڑھ کر ترکی کاساتھ دے رہا تھا، اس کے باوجود ترکی نے ایسی حرکت کی جس کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔ دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ وہ روس کے ساتھ تمام مسائل کا سفارتی حل چاہتے ہیں۔