ترک صدر رجب طیب اردگان نے مسلمانوں کیلئے خاندانی منصوبہ بندی کو مسترد کر دیا

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

ترکی (جیوڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہناہے کہ مسلمانوں کو فیملی پلاننگ سمیت بچوں کی پیدائش کو کنٹرول کرنے کے پروگرام پر غور نہیں کرنا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے مقامی ٹیلی ویژن پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مسلم خاندان کو فیملی پلاننگ سمیت بچوں کی پیدائش کو کنٹرول کرنے کے پروگرام پر غور نہیں کرنا چاہیے بلکہ مسلمان اپنی نسل کو بڑھانے کے لیے بچوں کی پیدائش میں مزید اضافہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلم خاندان فیملی پلاننگ کے بارے میں نہیں سوچ سکتا کیونکہ یہ خدا کا کام ہے اور کوئی بھی اس میں داخل اندازی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔

واضح رہے کہ ترک صدر جو خود 4 بچوں کے باپ ہیں اس سے قبل بھی ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ خواتین کے گھر کم از کم 3 بچوں کی پیدائش ضرور ہونی چاہیے۔