زیادہ ٹی وی دیکھنا جلد بڑھاپے کا باعث بنتا ہے: تحقیق

TV Watching

TV Watching

ایک نئی تحقیق کے مطابق بہت زیادہ ٹیلیویژن دیکھنا عمر سے پہلے بڑھاپے کی وجہ بنتا ہے، یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

بوسٹن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ناقص جسمانی فٹنس اور دماغی عمر میں اضافے کے درمیان تعلق پایا گیا ہے جس کے اثرات جسم پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نوجوانی میں زیادہ دیر تک ٹیلیویژن دیکھنا اور جسمانی سرگرمیوں سے دوری دماغی افعال کی تنزلی کا باعث بنتی ہے اور اگر دماغ کی عمر بڑھتی ہے تو جسم بھی تیزی سے بڑھاپے کی جانب بڑھتا ہے۔

اس سے قبل ایک اور امریکی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ نیند کی کمی بھی قبل از وقت بڑھاپے کا باعث بن جاتی ہے کیونکہ جلد پر جھریاں ابھرنے اور لچک ختم ہونے سے وہ لٹکنے لگتی ہے۔