بارہ ممالک میں دہشت گرد تنظیم فیتو کے 79 ادارے بند کر دیے گئے

Mevlut Cavusoglu

Mevlut Cavusoglu

ترکی (جیوڈیسک) وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ 12 ممالک میں دہشت گرد تنظیم فیتو سے تعلق رکھنے والے 79 اداروں کو بند کردیا گیا ہے یا ان کی نگرانی کسی اور کے سپرد کردی گئی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزراتِ تعلیم کے تحت منعقد ہونے والے ورکشاپ کے اختتام کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف جدو جہد میں وزارتِ تعلیم اور معارف فاونڈیشن ایک دوسرے سے قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیتو کے بارے میں اب صورتِ حال بالکل واضح ہوچکی ہے اور سب کو اس تنظیم کے کن کاموں میں مصروف ہونے سے آگاہی حاصل ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کئی ایک اہم تنظیموں نے بھی اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ر یاض میں منعقد ہونے والے خلیجی تعاون کونسل کی وزراتِ خاجہ کے جلاس میں بھی اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دلوانے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس کے بعد ایشیا پیسفک پارلیمنٹرین اسمبلی نے بھی اس تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ممالک میں آباد دہشت گرد تنظیم فیتو کے اراکین یا فرار ہونے والے اراکین کو ترکی لاتے ہوئے عدالت کے رو برو پیش کیا جائے گا۔