ٹی 20 ورلڈکپ :پاک بنگلا میچ :گوگل نے اپنا لوگو آج سے تبدیل کرلیا

Google Doodle Pakistan VS Banglades

Google Doodle Pakistan VS Banglades

نیویارک (جیوڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بنگلا دیش کا میچ کل ہوگا لیکن گوگل نے دونوں ٹیموں کے لیے اپنا لوگو آج سے تبدیل کرلیا۔

گوگل اپنا لوگو جسے گوگل ڈوڈل کہا جاتا ہے، ہر اہم موقع کی مناسبت سے بدلتا ہے۔ اس بار گوگل کے پیچ پر چھائی ہیں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں۔

پاکستان بنگلادیش کے خلاف اپنا پہلا گروپ میچ کل کھیلے گا۔ میچ کے لیے گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل بدل لیا ہے۔