زمین ڈاٹ کام کی جانب سے دو روزہ پراپرٹی ایکسپو 13 مئی سے شروع ہو گا

Expo

Expo

لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ‘زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو ‘کا انعقاد 13 اور 14 مئی کو ایکسپو سنٹر لاہور میں کیا جائے گا ۔ ایکسپو کا افتتاح لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صد ر امجد علی جاوا 13 مئی کو دوپہر 2 بجے کریں گے۔اس نمائش میں 110 سے زائد نمائش کنندگان اپنے منصوبوں کو عوام کے سامنے پیش کریں گے۔زمین ڈاٹ کام کی جانب سے یہ اس سال کا دوسرا بڑا پراپرٹی ایکسپو ہے جس میں ہر خاص و عام کا داخلہ بالکل مفت ہوگا۔ شرکاء کی مزید دلچسپی کیلئے کھانے ‘پینے کے اسٹالز بھی موجود ہونگے۔

ایکسپو کے لئے قائم کی گئی منتظمین کی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال پانچ بڑے ایکسپو منعقد کر کے کامیابی کی تاریخ رقم کی تھی اور اس سال بھی ہم ملک بھر میں مزید بڑے ایکسپو ز کا انعقاد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے اس سال کے آغاز میں کراچی میں شاندار ایکسپو کا انعقاد کیا تھا جس میں 80ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی تھی جبکہ اب ہم ایک مرتبہ پھر سے لاہور میں ایکسپو کا انعقاد کر رہے ہیں، جس کے اگلے ہی ہفتے ہم اسلام آباد میں بڑی ایکسپو منعقد کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ اللہ کے فضل سے ہم ایک مرتبہ پھر سے کامیابی کی نئی داستانیں رقم کریں گے۔

زمین ڈاٹ کام کی بنیاد 2006ء میں علی خان برادران نے ڈالی تھی’اس پراپرٹی کی ویب سائٹ نے گزرتے وقت کے ساتھ اہم کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔آج اس ادارے کے پاکستان کے 11شہروں میں دفاتر ہیں’ ادارے کی موجودگی 30اہم شہروں میں ہے جبکہ 1ہزارسے زائدقابل افراد پر مشتمل ٹیم موجود ہے۔ ویب سائٹ کے ساتھ تقریباً 11ہزار اسٹیٹ ایجنٹس کام کر رہے ہیں جب کہ اس ویب سائٹ کے ماہانہ وزٹ 37لاکھ ہیں۔