دو ہزار پندرہ میں دس لاکھ تارکین وطن یورپ میں داخل ہوئے :اقوام متحدہ

million migrants

million migrants

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دو ہزار پندرہ میں دس لاکھ سے زائد تارکین وطن سمندر عبور کر کے یورپ پہنچے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر نے تارکینِ وطن سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں جس کے مطابق یورپ میں داخل ہونے والے 80 فیصد تارکینِ وطن سمندر کے سفر کے ذریعے یونان پہنچے جن میں سے ساڑھے آٹھ لاکھ تارکینِ وطن ترکی سے یونان میں داخل ہوئے جبکہ ڈیڑھ لاکھ افراد لیبیا سے بحیرہ روم کے ذریعے اٹلی پہنچے ۔

یورپ پہنچنے کی کوشش میں 3735 تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔