ٹینل کینگرٹ نے ابوظہبی سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

Taynel kangrat

Taynel kangrat

ابوظہبی (جیوڈیسک) ایسٹونیا کے ٹینل کینگرٹ نے ابوظہبی سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا ۔ ابوظہبی میں جاری سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ 140 کلومیٹر پر مشتمل تھا۔

ایونٹ میں شریک سائیکلسٹس ٹریک پر مہارت دکھاتے ہوئے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے رہے۔ ایسٹونیا کے ٹینل کینگرٹ نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور سرفہرست رہے۔

یہی نہیں ایونٹ میں مجموعی طور پر ٹینل کینگرٹ کا پہلی پوزیشن پر راج قائم ہے ۔ فرانسیسی سائیکلسٹ نکولس روچے نے دوسرے نمبر پر فنش لائن کو پار کیا جبکہ ایریٹریا کے رائیڈر میکسیب ڈیبیسے نے پوڈیم پر تیسرے نمبر پر قبضہ جمایا۔