اوچ شریف: دوستی نہ کرنے کی رنجش ، نوجوان نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

Uch Sharif,

Uch Sharif,

اوچ شریف (جیوڈیسک) اوچ شریف میں دوستی نہ کرنے کی رنجش پر نوجوان نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا ، تیزاب سے خاتون کی دو سال کی بیٹی بھی جھلس گئی ، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

اوچ شریف کے نواحی علاقہ ترنڈ بشارت میں شفیق نے شادی شدہ خاتون رضیہ بی بی کے گھر میں داخل ہو کر رضیہ پر تیزاب پھینک دیا ۔ تیزاب سے رضیہ بی بی کی دو سال کی بیٹی بھی زخمی ہو گئی ، دونوں ماں بیٹی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون اور بچی کا چالیس فیصد سے زائد جسم متاثر ہوا ہے ۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم شفیق اس سے دوستی کرنا چاہتا تھا اور بار بار کے انکار پر اس نے تیزاب پھینکا ۔ پولیس نے واقعہ کے بعد ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں ۔