یوئیفا چیمپئنز لیگ ، ریال میڈرڈ کی روم کو شکست

Real Madrid's

Real Madrid’s

روم (جیوڈیسک) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ نے روما کی ٹیم کو زبردست کھیل کے بعد صفر کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا یوئیفا چیمپئنز لیگ میں ہونے والے میچ میں ریال میڈرڈ او ر روما کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔

کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے لیکن کامیابی نہ ملی ، جبکہ دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ کے اسٹار پلیئر کرسٹیانو رونالڈو نے حریف کی گول پوسٹ پر بھرپور حملہ کر کے ایک گول کی برتری حاصل کی۔

اس کے بعد کھیل کے 86 ویں منٹ میں رونالڈو کی ٹیم نے ایک اور گول اسکور کر کے کامیابی یقینی بنا لی، روما کو میچ میں دو صفر کی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔