برطانیہ میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری، کیمرون نے آخری ٹی وی مباحثہ جیت لیا

David Cameroon

David Cameroon

لندن (جیوڈیسک) انتخابات سے پہلے ہونے والے ٹی وی مباحثے میں برطانیہ کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے حصہ لیا۔ انتخابی مہم کے سروے پولز کے مطابق ٹی وی مباحثہ کنزرویٹو پارٹی کے رہنما اور موجود وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے جیت لیا۔

سروے میں چوالیس فیصد ناظرین کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے بحث کے دوران پوچھے گئے سوالات کے بہترین جوابات دیے۔ لیبر پارٹی کے رہنما ایڈ ملی بینڈ اڑتیس جبکہ نک کلیگ کو انیس فیصد ناظرین نے بہتر کہا۔

برطانیہ میں کسی بھی سیاسی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے چھ سو پچاس میں سے تین سو چھبیس نشستیں درکار ہیں۔