یوکرین نے روسی مصنوعات پر عائد پابندی کی مدت بڑھا دی

Russian Products

Russian Products

یوکرین (جیو ڈیسک) روسی پالیسیوں کے باعث وکرین کو اپنی مصنوعات، قازقستان اور کرغزستان بھجوانے میں دشواری کا سامنا ہے لہذا یوکرین کی حکومت نے روس کے خلاف پابندی میں سن 2018 تک اضافہ کر دیا ہے

یوکرین نے روسی مصنوعات پر عائد پابندی سن 2018 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کو سرکاری ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے جس کی رو سے روسی مصنوعات کے یوکرین میں داخلے پر یکم جنوری سن 2018 تک پابندی عائد رہے گی۔

یاد رہے کہ روس نے یکم جولائی سے یوکرین کی مصنوعات کو اپنے علاقوں سے گزرنے پر پابندی لگا دی تھی جس کے بعد یوکرین کو اپنی مصنوعات، قازقستان اور کرغزستان بھجوانے میں دشواری کا سامنا ہے لہذا یوکرین کی حکومت نے روس کے خلاف پابندی میں سن 2018 تک اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔