وکیشنل سینٹرز مستقبل کی بہتری کے لئے نمایاں خدمات انجام دے رہیں ہیں۔ لیاقت جامرو

Group Photo

Group Photo

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپارک اور STEVTA کے باہمی اشتراک سے وکیشنل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ نارتھ کراچی اور وکیشنل اسکول فار گرلز اورنگی ٹائون ،لائف اسکیلڈ ایجوکیشن وکیشنل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ نارتھ کراچی سینٹر میں ہنر کے حصول میں نمایاں کارکردگی پر بچیوں میں اعزازی سرٹیفکیٹس اور سلائی مشین تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر اکیڈمک لیاقت جامرو نے خطاب کرتے ہوئے وکیشنل سینٹرز کی جانب سے بچیوں کو ہنر کی فراہمی کے حوالے سے کاوشوں کی تعریف کی اور اساتذہ کے کردار کو سراہا انہوںنے اسپارک کی جانب سے سلائی مشین کی فراہمی کو ایک احسن قدم قرار دیتے ہوئے کہاکہ بچیوں کو ٹرینگ دینے میں مزید سہولت میسر آئے گی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر واحد عمر ،،پرنسپل کنیز جعفر ،اور اسپارک کی پروجیکٹ منیجر شمائلہ مزمل بھی موجود تھیں۔