عمیر الطاف کے والد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے منہاج سنٹر میں قرآن خوانی اور افطاری کرائی گئی

Iftari

Iftari

ویانا (اکرم باجوہ) منہاج القرآن سنٹر ویانا میں منہاج القرآن آسٹریا اور منہاج یورپین کونسل کے جنرل سیکرٹری عمیر الطاف کے والد حاجی الطاف حسین مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے عمیر الطاف کی جانب سے منہاج القرآن سنٹر ویانا میں4 جون بروز اتوار افطاری سے قبل قرآن خوانی اور اجتمائی دعائیہ تقریب منعقد کی گی اور افطای کا اہتمام کیا گیا۔

روزہ افطاری اور دعائیہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی، سیاسی ، رفاہی،تاجر برادری اہم تنظیمات اور شخصیات پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ،نائب صدر حاجی ملک امین اعوان ، جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،فنانس سیکرٹری محمد انور ،جوائنٹ سیکرٹری علی زوالفقار،ملک مصطفی اعوان،ملک محمد شفیع اعوان ،منہاج القرآن آسٹریا کے صدر عمران علی مغل ،فنانس سیکرٹری سلیمان صدیق، مجلس شوریٰ کے صدر شیخ محبوب عالم ،فیصل ریاض ،زوہیب ،زاہد غنی چوہان ،اسد باجوہ ،چوہدری آصف ،منہاج القرآن آسٹریا کے سابق صدر حاجی نعیم رضاقادری اور پی ایچ ڈی سٹوڈنٹ و دیگر نے شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پڑھنے کی سعادت یورپ کے معروف نعت خواں منہاج نعت کونسل کے صدر غلام مصطفی نعیمی ،حافظ عتیق اور حاجی اکبر علی نے حاصل کی ۔ روزہ افطای سے قبل منہاج القرآن آسٹریا کے ڈائر یکٹرعلامہ مدثر اعوان نے روزہ کی فضیلت پر بڑی تفصیل سے روشنی ڈالی اور مرحوم حاجی الطاف حسین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اجتمائی فاتحہ خوانی اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعاکرائی اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی اور لندن دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گی۔روزہ افطاری اور نماز مغرب کے بعد عمیر الطاف نے اپنی اور اپنی فیملیز کی جانب سے تمام حاضرین خصوصی پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا جس کو روزہ افطاری میں خصوصی شرکت کی دعوت دی گی تھی کا شکریہ ادا کیا۔