عمر اکمل کو کلین چٹ، فیصل آباد تھیٹر جھگڑے میں بے قصور

Umar Akmal

Umar Akmal

فیصل آباد (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے لاڈلے عمر اکمل کو ایک بار پھر کلین چٹ مل گئی، ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلے باز کا فیصل آباد کے تھیٹر میں کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل کا فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامہ کے دوران کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا، ابتدائی رپورٹ میں پی سی بی کے لاڈلے ایک بار پھر “دودھ کے دھلے نکلے”۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ڈرامہ دیکھنے کے دوران ہونے والے مبینہ جھگڑے کی فوٹیج کا جائزہ لیا گیا جس میں قومی کرکٹر بے قصور پائے گئے ہیں۔

ساتھ ہی تھیٹر کے مالک کو بھی طلب کیا گیا تھا جس نے تصدیق کی کہ لڑائی جھگڑے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

اس سے پہلے عمر اکمل پر حیدر آباد میں ایک ڈانس پارٹی میں شرکت کا الزام تھا لیکن پی سی بی کی کلین چٹ نے بیٹسمین کو بے گناہ قرار دیا تھا۔