عمر اکمل بااصلاحیت کرکٹر

Pakistan Cricket Team,Cricketers

Pakistan Cricket Team,Cricketers

تحریر : محمد ریاض پرنس
پاکستان کرکٹ ٹیم میں کبھی بھی بااصلاحیت کرکٹرز کی کمی نہیں رہی۔پاکسانی قومی کرکٹ ٹیم نے ہر دور میں بڑے بڑے کرکٹرز پیدا کیے ہیں۔ جو اپنے اپنے دور کے ہیرو رہے ہیں۔ جن میں عمران خان، جاوید میاں داد، وسیم اکرم، وقار یونس، سعید انور، محمد یوسف، عامر سہیل، محمد یونس، انضمام الحق، شعیب اختر جیسے عظیم کرکٹرز پیش پیش ہیں۔ ان کے علاوہ بھی بہت سے نام ہیں جنھوں نے پاکستانی عوام کے جذبوں اور امیدوں کو سچ ثابت کیا۔

جن پر ہر پاکستانی بجا طور پر فخر محسوس کر سکتا ہے۔مگر موجودہ دور میں بیٹنگ ہو یا فیلڈنگ دونوں فارمیٹ میں عمر اکمل نے اپنا لوہا منوایا ہے ۔اگر فیلڈنگ کے حوالے سے بات کریں تو اس وقت پوری ٹیم میں اچھی فیلڈنگ عمر اکمل کی ہے جو بال کو اپنے پاس سے گزرنے نہیں دیتے۔ عمر اکمل پاکستانی قومی ٹیم کے سٹالین فیلڈر ہیں ۔اور تو اور عمر اکمل وکٹ کیپر کے طور پر بھی اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے سر انجام دیتے ہیں۔

Umar Akmal

Umar Akmal

مگر ہم پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں اکمل برادران کی کارکردگی اور صلاحیت کوکبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ۔دنیا کی تاریخ میں کبھی بھی تین بھائی کسی بھی قومی ٹیم کا حصہ نہیں رہے ۔مگر اکمل برادران کی خوش قسمتی ہے کہ ان تین بھائیوں نے پاکستان کی قومی کرکٹر ٹیم میں شمولیت حاصل کی اور اپنی کارکردگی سے عوام کے دل جیتے ۔عدنان اکمل ٹیسٹ ٹیم کا حصہ رہے ۔کامران اکمل جن کا نام دنیا کے بہترین بیٹسمین اور وکٹ کیپر میں ہوتا ہے۔کامران اکمل کی کارکردگی کسی سے چھپی ہوئی نہیں مگر پھر بھی سلیکٹر ز ان کو نذر انداز کر دیتے ہیں۔

کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل پاکستان قومی ٹیم کے اس وقت ہیرو ہیں ۔اور پاکستانی عوام کو ورلڈٹی ٹونٹی میں ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ان کی کارکردگی اس وقت تمام موجودہ کرکٹرز سے سب سے بہتر ہے۔انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنزبنا کر اپنی کارکردگی ثابت کردی ۔اور پاکستان سپر لیگ کے ٹاپ سکورز رہے۔

عمر اکمل نے فسٹ کلاس کیرئیر میں 77میچ کھیلے اورجس میں 10سنچریاں اور 32ہاف سنچریاں سکور کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ایک اچھا اور بڑا کرکٹر بن سکتا ہے ۔44.04کی ایوریج سے 248ان کا بیسٹ سکور ہے ۔اور 5400کے قریب سکورز بھی بنا رکھے ہیں اور 61کیچ لینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

عمر اکمل بہت ہی منجھے ہوئے کرکٹر ہیں۔ جب وہ کلیز پر رک جاتے ہیں تو چوکوں اور چھکوں کی بارش ہوتی رہتی ہے ۔انہوں نے کرکٹر کا آغاز ڈومیسٹک لیول سے کیاڈومیسٹک میں اپنی بہترین کارکردگی دیکھا کر ثابت کر دیا کہ وہ قومی ٹیم میں رنز کے ڈھیر لگا سکتے ہیں اور پھرسلیکٹر وںکی نظروں میں آگے ۔عمر اکمل نے اپنے Aکیرئیر میں 153میچ کھیلے جس میں انہوں نے چار سنچری اور26ففٹیزبنائیں۔اورکل سکور چار ہزار پلس کیا۔اور 87کیچ لینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں یہی بات ہے کہ ان کی فیلڈنک کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

ODIکیرئیر کے حوالے سے عمر اکمل نے 111میچز کھیلے ہیں اور ان کا بہترین سکور 102ہے۔ انہوں نے دو سنچریاں اور بیس ہاف سنچریاں سکور کی ہیں ۔اور 77کیچز لینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں ۔اور ان کا سٹراک ریٹ 87کے قریب ہے اور انہوں نے تین ہزار کے قریب سکورکیے ہیں۔

Umar Akmal

Umar Akmal

ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کیرئیر میں انہوں نے 172میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 3829سکورز کیے ہیں اور 24ہاف سنچریاںبھی بنائی ہیں ان کا بیسٹ سکور95ناٹ آوٹ ہے ۔اور اپنی بہترین فیلڈنگ کی بدولت 108کیچز بھی اپنے نام کیے ہیں۔

ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیرئیر میں انہوں نے 74میچز کھیلے ہیں اور 122.7کے سٹراک ریٹ سے انہوں نے1563رنز کیے ہیں۔اوران کا بہترین سکور 94ہے۔اور 8ففٹز بھی کی ہوئی ہیں۔اور پنتالیس کیچز لینے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں۔عمر اکمل کی انفرادی کامیابی یہ بھی رہی ہے کہ انہوں نے بہت دفعہ ٹیم کو مشکل دور سے نکالا ہے اور اپنی ٹیم کی کامیابی کے لئے بڑی انگز کھیلی ہے۔اور کئی بار ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا ہے ۔ان کی یہی کارکردگی کو دیکھے ہوئے پاکستانی عوام کو ان پر بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ۔اب آگے ورلڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

پاکستانی عوام عمر اکمل کو ایک ہیرو کے طور پر جاننا چاہتی ہے اور عمر اکمل کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کا بہترین کھلاڑی دیکھنا چاہتی ہے۔ کیونکہ انہوں نے ہر مشکل دور میں ٹیم کا ساتھ دیا ہے اور ان کی کارکردگی سے کئی بارہارے ہوئے میچز جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اور امید کرتے ہیں کہ عمر اکمل ورلڈٹی ٹونٹی میں رنز کے ڈھیر لگانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ شائین کرکٹرز اور پاکستانی عوام کی دعائیں قومی ٹیم کی جیت کے لئے ان کے ساتھ ہیں ۔جیت پاکستان کی ہو گی اورانشاء اللہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ پاکستان آئے گا۔

Muhammad Riaz Prince Logo

Muhammad Riaz Prince Logo

تحریر : محمد ریاض پرنس
03456975786