ابھی امپائر نے انگلی ہی نہیں اٹھائی تو کپتان کو کیسے پتہ چلا: پرویز رشید

 Pervaiz Rashid

Pervaiz Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے انصاف کا ترازو برابر نہیں رکھا ایک طرف جھکا ہوا ہے۔

پورے حلقے میں بے ضابطگیوں کی سزا ایک امیدوار کو دی گئی۔ سزا دینی تھی تو دونوں امیدواروں کو دی جاتی۔

پرویز رشید نے کہا کہ انہوں نے کاظم ملک کو دھمکی نہیں دی اور نہ ہی انہیں کاظم ملک کا کوئی خط ملا ہے۔ ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جائیں گے۔