امپائر کی انگلی کھڑی ہو گئی میاں صاحب آپ کو جانا ہو گا : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

مظفر آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے مظفر آباد میں سجایا بھرپور سیاسی میدان۔ کپتان کے وزیراعظم سمیت سیاسی مخالفین پر تابڑ توڑ حملے۔ عمران خان نے وزیراعظم پر اسمبلی میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا اور کہا میاں صاحب کی پکڑ خدا کی طرف سے ہوئی اب واقعی گو نواز گو ہو جانا چاہئیے۔ امپائر کی انگلی اٹھنے کا اشارہ بھی کیا۔

وزیراعظم نے اسمبلی میں جھوٹ بولا 1992 ،93 میں لی گئیں کمپنیوں کو کہا 2005 میں لیا۔ عمران خان فضل الرحمان پر بھی خوب برسے اور مولانا کے حوالے سے نیا نعرہ بھی بتایا رقم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارت ساتھ ہیں۔

کپتان نے کہا نواز شریف کا بھارتیوں کے ساتھ کاروبار ہے وہ مسئلہ کشمیر پر بات نہیں کر سکتے۔ عمران خان نے آزاد کشمیر کی ترقی کیلئے چار نکاتی ایجنڈا بھی دیا۔ جلسے میں خواتین سے بدتمیزی کرنیوالوں کو زبردست پھینٹا لگانے کا انتباہ بھی کیا۔

اس سے پہلے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے فوری طور پر ٹی او آرز پر کمیٹی تشکیل دی جائے۔ ریونیو سے زیادہ تو روزانہ کی کرپشن ہے اگر کرپشن روکنی ہے تو وزیر اعظم کو احتساب کے لئے آگے آنا ہو گا۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن نہ روکی گئی تو سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہو گا۔