امپائر رچرڈ النگورتھ نے غلط نوبال سے آسٹریلوی بلے باز کو چانس دے دیا

Noballout

Noballout

ویلنگٹن (جیوڈیسک) ویلنگٹن ٹیسٹ میں انگلش امپائر رچرڈ النگورتھ نے بریسویل کی جانب سے دن کے اختتامی اوور میں آسٹریلوی بیٹسمین ووگز کے بولڈ ہونے پر گیند کو’ نوبال ‘ قرار دیا، ٹی وی ری پلے انکے فیصلے کی نفی کرتا دکھائی دے رہا تھا، اس معاملے پر آسٹریلیا کو فائدہ پہنچا۔

آئی سی سی کمیٹی نے دوران میچ فیلڈ امپائر کی جانب سے غلط ’ نوبال ‘ پر ریویو کو مسترد کردیا، یہ تنازع جمعے کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میں پیش آیا۔

اس معاملے پر آفیشل نے کہاکہ امپائر کی ’کال ‘ پر اس گیند کو غیرقانونی ہی خیال کیا جائیگا، بیٹسمین نو کا اعلان ہونے پر اسے اسی مناسبت سے کھیلتا ہے، ہم نے کرکٹ کمیٹی میں کئی بار اس پہلو پر بحث کی اور ہر مرتبہ اسی نتیجے پر پہنچے کہ غیرقانونی گیند کی بابت بیٹسمین کو بتانے کیلیے اس سے مناسب کوئی ذریعہ نہیں ہے۔