عمرہ سے واپسی، صفی الدین صفی کی سر زمین مقدس پر زبر دست پزیرائی

Malik Safiuddin

Malik Safiuddin

چکوال (خصوصی رپورٹ) معروف شاعر و سینئر صحافی ملک صفی الدین صفی کو اپنے صاحبزادوں کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل ہونے کے بعد جدہ اور مکہ المکرمہ میں اُن کے اعزاز میں دو شاندار تقاریب پذیرائی منعقد ہوئیں۔

پہلی تقریب بن لادن کیمپ مکہ میں ہوئی۔ جس میں ملک مدثر اعوان صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ جدہ کی جانب سے ایم این اے رانا محمود الحسن کے بھائی اور ڈپٹی میئر ملتان رانا شاہد الحسن نے اپنے ہاتھوں سے صفی الدین صفی کو صحافتی خدمات پر ایوارڈ پیش کیا۔

دوسری تقریب میں جدہ کے گرینڈ ہوٹل لا ثانیہ میں ایم این اے چوہدری ناصر اقبال بوسال نے ملک صفی الدین صفی کو صحافتی خدمات پر ایوارڈ پیش کیا۔ یہ ایوارڈملک محی الدین اعوان چیئر مین چکوال اوورسیز فورم سعودی عرب کی جانب سے پیش کیا گیا۔

تقریب میں دو سو سے زائد چکوالیوں نے شرکت کی۔ ملک محی الدین اعوان کی جانب سے دوسو شرکا کو بوفے ڈنر دیا گیا۔ جس کے بل 14ہزار ریال کی ادائیگی ملک محی الدین اعوان کی فراخدلی، رشتہ داری اور عظیم دوستی کا بین ثبوت ہے۔ صفی الدین صفی اپنے تین صاحبزادو ں کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔