عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر خصوصی دعوت اور خصوصی تحائف کا اہتمام

Raja Mohammad Riaz-Raja Nazakat Ali

Raja Mohammad Riaz-Raja Nazakat Ali

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر راجہ محمد ریاض، پاکستان مسلم لیگ (ن) طائف کے صدر چوہدری سرور نے ممتاز امریکن بزنس مین الخدمت ویلیئفیر سوسائٹی پوران کے بانی جنرل سیکرٹڑی راجہ نزاکت علی زمہ واریہ اور بانی چیرمین الخدمت ویلیئفیر سوسائٹی پوران حاجی راجہ شفقت علی زمہ وایہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر خصوصی دعوت اور خصوصی تحائف کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر راجہ محمد ریاض صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) سوعدی عرب نے کہا اللہ پاک کا خصوصی فضل و کرم ہو تو اللہ اور اللہ پاک کے پیارے نبی ۖ کے گھر کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔ انہوں نے تمام عمرہ کی سعدات حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔