عمرہ زائرین کے ٹکٹ پر 10 ہزار روپے کا نیا ٹیکس عائد

Umrah Visitors

Umrah Visitors

پشاور (جیوڈیسک) عمرہ زائرین کے ٹکٹ پر 10 ہزارروپے کا نیا ٹیکس لگا دیا گیا جس پر باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جانے والے عمرہ زائرین نے شدید احتجاج کیا۔

نئے ٹیکس کے تحت ون وے ٹکٹ پر 90 ریال اور دونوں اطرف کے ٹکٹوں پر 180 ریال تمام ایئرلائنز وصول کر رہی ہیں۔ ایئر لائنز کے مطابق یہ ٹیکس سعودی حکومت نے عائدکیا ہے اور یہ رقم جدہ ایئرپورٹ کی عمارت کی توسیع کیلیے استعمال کی جائے گی۔

اسے ایئرپورٹ بلڈنگ ٹیکس کا نام دیا گیا ہے اور یہ تمام ایئرلائنز کے سعودی عرب جانیوالے مسافروں سے وصول کیا جارہا ہے۔ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین نے ٹیکس وصولی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔