کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، سراج الحق

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریں گے، کراچی میں رینجرز کو سب جماعتوں نے دعوت دی تھی، وہاں جرائم اور سیاست کی دنیا الگ کرنے کی ضرورت ہے۔

منصورہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جرائم کے خلاف جہاں بھی کارروائی ہو گی ، اس کی حمایت کریں گے، سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ نے 21 ویں ترمیم کے ذریعے سندھ میں رینجرز کو بلایا تھا۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ عوام نے ایم کیو ایم کو ووٹ دیا ہے ، کراچی میں اپنی بلدیاتی حکومت بنانا اسکا حق ہے۔

تقریب اعتراف حسن کارکردگی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کہ عوام کرپشن کے خاتمے کی بات تو کرتے ہیں لیکن ووٹ کرپشن کرنے والوں کو بھی دیتے ہیں، نیب کا علاج ہونا چاہیے، مگرمچھوں سے مک مکا کر کے کرپشن کیس دفن کردیتا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی 2016 میں کرپشن کے خلاف مہم شروع کرے گی، اس میں خواتین بھی بڑی تعداد میں حصہ لیں گی۔