انڈر ٹیکر کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں دوبارہ واپسی

Undertaker

Undertaker

نیویارک (جیوڈیسک) معروف ریسلر انڈر ٹیکر 29 فروری کو ڈبلیو ڈبلیو ای میں ایک بار پھر واپسی کیلئے تیار ہیں۔ وہ پیر کو ٹینیسی میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ منڈے نائٹ را میں طویل عرصے بعد دوبارہ نظر آئیں گے۔

انڈرٹیکر کی واپسی اس وقت ہو رہی ہے جب گزشتہ ہفتے ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیئرمین ونس میکموہن کی جانب سے اس مقبول ترین ریسلر کا مقابلہ ریسل مینیا 32 میں اپنے بیٹے شین میکموہن سے کرانے کا اعلان کیا گیا۔

یہ دونوں اس بڑے ایونٹ کے دوران ہیل ان اے سیل میچ میں ایک دوسرے کے مقابل آئیں گے اور مقابلے کا فاتح ریسلر حکمران بن جائے گا۔