مرکزی کنونشن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں، جنید مصطفی سراھیو

Anjuman Talaba Islam

Anjuman Talaba Islam

کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ کشمیر پر ہونے والے مظالم پر دنیا کی بے حسی قابل دید ہے، اگر کہا جائے کہ ہالوکاسٹ میں یہودیوں کو بلکل صحیح مارا گیا تھا اور وہ اسی درد ناک موت کے حقدار تھے تو فورا عالمی ادارے حرکت میں آ جائیں گے۔

اگر امریکہ میں بکری کا بچہ کوئی مسلمان ماردے تو دنیا جہاں میں واویلہ مچایا جائے گا کہ مسلمان نے عالمی دہشت گردی کردی ہے جب کہ بھارت گزشتہ نوے دن سے کشمیر میں ہر روز ایک سے دو کشمیری شہید کر رہا ہے، ہر روز کئی سو کشمیریوں کو زدو کوب اور زخمی کیا جاتا ہے، بیلٹ گن سے ان کے جسم چھلنی کررہا ہے، عالمی ادارے کشمیریوں کی بے بسی کا تماشہ دیکھ رہے ہیں اور بھارت کو مزید شہ دے رہے ہیں، مسلمانوں کو خواب غفلت سے جاگنا ہوگا اور دنیا جہاں میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف ڈھال بننا ہو گا۔

قومی یکجہتی رابطہ مہم بعنوان کشمیر بنے گا پاکستان کے موقع پر صوبہ سندھ کی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ وسیع تر قومی مفاد کے لئے اس بات کی ضرورت ہے کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہوجائیں،ہمارے پاس منصوبہ بندی ہونی چاہیے کہ اگر بھارت جنگ کا آغاز کردیتا ہے تو ہماری جوابی کاروائی کیا ہوگی او ر دفاع کیسے کرینگے، شہری دفاعی اقدامات کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے، حکومت اور اپوزیشن سے درخواست ہے کہ تمام قومی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی اے پی سی بلا کر کشمیر پر حتمی پالیسی ترتیب دی جائے، اس موقع صوبہ سندھ کی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے ناظم عبدلسلام اعوان نے کہا کہ قومی یکجہتی رابطہ مہم بعنوان کشمیر بنے گا پاکستان کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ملک کے طول و عرض میں ہر ضلع و ہر تحصیل کا دورہ کریں گے، کشمیر کانفرنسز و سیمینارمنعقد کر کے نوجوان طلبہ کے دلوں کو آزادی کشمیر کے جذبے سے سرشار کرینگے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، کشمیری ہمارے بھائی ہیںاورکشمیر کی آذادی پاکستان کی تکمیل ہے، ہماری نوجوان نسل کو ہمیشہ کشمیر کی تاریخ اور ہندوستانی ظلم و ستم کے حقائق سے دور رکھا گیا، انجمن طلبہ اسلام کی مہم کا مقصد کشمیر کے حالات سے آگاہی فراہم کرنا ہے، اس موقع صوبہ سندھ کی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی نے کہا کہ 29 ستمبر سے سندھ بھر کا دورہ شروع ہوگا، کراچ سے گھوٹکی تک تفصیلی دورہ کیا جائے، سندھ کے بعد دیگر صوبوں کا دورہ شروع کیا جائے گا، انجمن طلبہ اسلام تحریک آزادی کشمیر کی ہر جدوجہد کے ساتھ ہے، انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے سینئر نائب ناظم جنید مصطفی سراھیو نے کہا کہ ضلع قمبر اور شہداد کوٹ میں تنظیم سازی مکمل کردی ہے، سندھ کے تمام اضلاع میں انجمن طلبہ اسلام مکمل طور پر موجود ہے، مرکزی کنونشن کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی بھی موجود تھے۔

میڈیا سیل انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن