ہم نے اپنی یونین کونسل میں بے مثال ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے، چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی

 Haji Basharat Ali

Haji Basharat Ali

لاہور: چئیرمین حاجی بشارت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ پنجاب میں تاریخی ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کے مسائل حل اور خوشحالی آئے گیـ مزید کہا کہ ہم نے اپنی یونین کونسل میں بے مثال ترقیاتی کاموں کا آغاز کر دیا ہے اور ہم عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر یں گےـ یونین کونسل کاہنہ کے نو منتخب جنرل کونسلر محمد سجاد نے گذشتہ روز بلائے گئے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ حکومت کی بلدیاتی پالیسیوں سے جنرل کونسلروں میں احساس کمتری پائی جا رہی ہے۔عوام سے ووٹ لے کر منتخب ہو کر جنرل کونسلر بننے والے کو کس کھاتے میں ڈالا گیا ہے؟اگر جنرل کونسلر کو کو ئی اختیارات نہیں دینے تو ان کی پوسٹ آئین میں سے ختم کر دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بنا پر ہی کرپشن کا آغاذ ہوتا ہے۔لہذا ہم امید کرئے گے کہ میاں محمد شہباز شریف جو کہ ایک نڈر ،اور بے باک شخصیت کے حامل انسان ہے وہ جنرل کونسلروں کو ان کے اختیارات دے اور بھر پور اعزازیہ مقرر کیا جائے تا کہ تمام منتخب نمائندے اپنے اپنے بلاک میں اہم کردار نبھا سکے،چئیرمین کاہنہ حاجی بشارت علی نے گذشتہ روز یونین کونسل کاہنہ میں اجلاس طلب کیا جس میں وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ ،کونسلرز ،عرفان شاہ ، محمد سجاد ، ذولفقار ،سلمان رائے اور دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 031234828367