یونین کونسل ڈوگہ کو مسلم لیگ (ن) واضح برتری کے ساتھ فتح کرے گی۔ محمد اشفاق

Kharian

Kharian

کھاریاں (جی پی آئی) یونین کونسل ڈوگہ کو مسلم لیگ(ن) واضح برتری کے ساتھ فتح کرے گی۔ مخالفین صرف31اکتوبر کے دن کا انتظار کریں کیونکہ 31اکتوبر کا سورج مسلم لیگ(ن) کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا عوام مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو ہی ووٹ دیں گے

ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئرمین مسلم لیگ(ن) یوسی ڈوگہ ملک محمد اشفاق اعوان ڈوگہ اور امیدوار وائس چیئرمین حاجی راجہ فضل الرحمن مکوال نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) علاقہ کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے لازوال خدمت سرانجام دے رہی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا

ہم ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ اور ایم پی اے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی قیادت میں خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔