یونین کونسل سرہالی کلاں کا دفتر خستہ ہالی کا شکار، چھتیں بارش سے ٹپکنے لگی

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) یونین کونسل سرہالی کلاں کا دفتر خستہ ہالی کا شکار، چھتیں بارش سے ٹپکنے لگی، ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ ، اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے یونین کونسل کے دفتر کی از سر نو تعمیر کروائیں، عوامی مطالبہ، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل سرہالی کلاں کا دفتر خستہ ہالی کا شکار ، دفتر 1982کو اس وقت کے چیئرمین بشیر احمد نے بنوایا تھا آج تک اس کی مرمت وغیرہ کیلئے کوئی فنڈ نہیں ملا جس کی وجہ سے عمارت انتہائی بوسیدہ ہو چکی ہیں، جبکہ چھت جگہ جگہ سے ٹپکنے لگی ہے، جس کی وجہ سے قیمتی ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔۔ اہل علاقہ کے مطابق متعدد بار منتخب نمائندوں کے ڈیروں کا چکر لگا چکے ہیں لیکن آج تک کوئی سنوائی نہیں ہو سکی، بابا طارق مقبول جزل کونسلر،محمد امین جزل کونسلر،چوہدری طارق بشیر، افتخار منشا، محمد امین، مطلوب احمد، چوہدری ارشد ، حیدر علی، محمد اسلم مہتاب، محمد ایوب،دائود ودیگر نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے انتہائی خستہ ہال عمارت کو از سر نو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Mustafa Abad

Mustafa Abad

Mustafa Abad

Mustafa Abad

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126