ملکہ کی خبریں 20/5/2017

Ch Ghazanfar

Ch Ghazanfar

ملکہ (عمر فاروق اعوان) یونین کونسل گلیانہ، بھگوال، ملکہ اور ٹھوٹھہ رائے بہادر کو ملانے والی گلیانہ تا چوک پاکستان گو ٹریالہ روڈ کی تعمیر دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے با وجود بھی مکمل نہ ہو سکی۔ سڑک میں ڈالے گئے پتھر سے مٹی اڑ جانے کے باعث پتھر ننگا ہو گیا جسکی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑیاں تباہ ہو نے لگیں۔ آج منگلیہ چوک میں پتھروں کی وجہ سے کرولہ کار ٹا ئر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی۔ خو ش قسمتی سے ڈرائیور بچ گیا اور معمولی زخمی ہو ا لیکن کا ر کے مالک کو لاکھوں کا ٹیکا لگ گیا ۔ اگر تعمیراتی کام جلد مکمل نہ ہو ا تو کسی بڑے نقصان کا اندیشہ ہے ۔ یاد رہے کہ چوک پاکستان تاٹھوٹھہ رائے بہا در سڑک کی تکمیل کرنے کے بعد ٹھیکیدا ر بقیہ کام ادھو را چھو ڑ گیاہے ۔اور اہل علاقہ کو دھوڑ مٹی کے حوالے کر گئے ہیں ۔ اہلیان ملکہ ،آمنہ آباد ، منگلیہ ما رکیٹ اور جنڈ شریف کے علا قہ میں نا مکمل سڑک ویسی کی ویسی رہ گئی ۔ لو گ روزانہ خا ک پھا نکنے پر مجبو ر ۔ پتھر اور خاکہ پر پانی کا چھڑکا ئو نہ ہو نے کی وجہ سے شہری مختلف بیما ریوں کا شکا ر ہو نے لگے ۔ اہل علا قہ نے ارباب اقتدا ر سے اپیل کی ہے کہ ہما ری سڑک کا بقیہ کام جلد از جلد مکمل کر وایا جا ئے ۔ اس سلسلے میں جب پرا جیکٹ ڈائریکٹر سیون سٹا ر اینڈ کو چو ہدری محسن انو ر سے میڈیانمائندگان نے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ سڑک کے لیے تعمیراتی فنڈ نہ ہو نے کی وجہ سے میں سڑک کا تعمیرا تی کا م روکنے پر مجبو ر ہو ں ۔ جو نہی فنڈ ز ملیں گے میں بقیہ کا کا م مکمل کر دوں گا ۔ پہلے ہی اس پرا جیکٹ پر میں اپنی ذا تی گر ہ سے کا فی رقم لگا چکا ہو ں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (عمرفاروق اعوان )ملک کبیر حسین اعوان (سعودی عرب ) کے بھا ئی ، ملک عا صم نذیراعوان (والز)، ملک امیر نوازاعوان ، ملک عا طف عباس اعوان اور ملک قاسم علی اعوان ملکہ کے والد محترم ملک نذیر حسین اعوان (مرہانہ ) قضا ئے الہی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نما ز جنا زہ آبا ئی قبرستان ملکہ میں ادا کر دی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (عمرفاروق اعوان )ایما ندا ری سے قلم کا استعمال مفت میں نیکیا ں کما نے کا آسان ذریعہ ہے ۔ ہمیں یہ نہیں بھو لنا چا ہیے کہ ایک دن ہمیں اس دنیا کو چھو ڑ کہ جا نا ہے ۔ صحا فی اپنے قلم کے ذریعہ نہ صرف عوامی مسا ئل کو اجا گر کرتا ہے بلکہ وہ معا شرے کے بگا ڑ یا سدھا ر میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ صحا فیوں کو چاہیے کہ وہ قلم کی حر مت کا خیا ل رکھیں اور اپنی قلم کو کبھی بھی بہکنے نہ دیں بلکہ اپنے قلم سے اصلا ح معا شرہ کا کام لیں ۔ ان خیالات کا اظہا ر چو ہدری غضنفر جمشید صد ر پاکستان مسلم لیگ ن یو تھ ونگ کو یت نے گلیانہ پریس کلب کی با ہم مشا ورت سے نو منتخب شدہ کا بینہ کو مبا رکباد دیتے ہو ئے کیا ۔ نئی کا بینہ کے نام بالترتیب یوں ہیں ۔ سرپرست اعلی زاہد مصطفی اعوان پاکستان ٹیلی ویژن نیو ز فرانس ، چیئرمین لا لہ محمد الیاس ، صدر شفقت علی بٹ ، سینئر نا ئب صدر راجہ آفتا ب احمد ، نا ئب صدر چوہدری سجا د احمد کا ئرہ اور اکبر علی بٹ ، جنرل سیکرٹری چو ہدری عبدلقدوس ، حا جی محمد یو سف فنانس سیکرٹری ، ملک مدثر منظو ر اعوان ، وقاص بھٹی چیئرمین ممبر شپ کمیٹی ، الطا ف حسین یا د ، نعیم بٹ چیئرمین مجلس عا ملہ ، محسن ضیا ء اعوان سیکرٹری تقریبا ت ، عمر فا روق اعوان سیکرٹری نشرو اشا عت شا مل ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملکہ (عمرفاروق اعوان )چند روز قبل جی ٹی روڈ کھا ریاں پر کا روں کی ٹکر میں شدیدزخمی ہو نے والا راجہ ضرغا م خا لد زخموں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم تو ڑ گیا ۔ اسکی نما ز جنا زہ نواحی مو ضع ٹھو ٹھہ را ئے بہا در میں ادا کر دی گئی ۔