یونین کونسل پائی خیل کی بلڈنگ میں خطرناک دراڑیں

Pie Khel Union Council Building

Pie Khel Union Council Building

پائی خیل (نامہ نگار) یونین کونسل پائی خیل کی بلڈنگ میں خطرناک دراڑیں، بارشی پانی سے چھتیں ٹپکنے لگیں تفصیلات کے مطابق یونین کونسل پائی خیل کی بلڈنگ میں خطرناک شگاف پڑچکے ہیں۔

بارشی پانی سے چھتیں ٹپکنے لگ جاتی ہیں جس سے قیمتی ریکارڈضائع ہونے کاقوی خدشہ ہے۔جس سے سٹاف سمیت سائلین شہری تکالیف سے دوچارہیں ۔عملہ کے لئے فلش سسٹم ناکارہ ہوچکاہے اور اکلوتا ہین ڈپمپ طویل عرصہ سے خراب پڑاہے جس سے ملازمین اور سائلین بوند بوند پانی کوترس جاتے ہیں۔

ادھر یونین کونسل کی بلڈنگ کے ساتھ ملحقہ ویٹرنری سنٹربھی اپنی خستہ حالی کا رونا رو رہاہے۔ علاوہ ازیں بلڈنگ کی چاردویواری پرخاردارتاریں نامعلوم ہیرونچی اکھاڑ کر لے گئے ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں نے یونین کونسل کی ازسرِنو تعمیر کا ایم این اے حاجی عبیداللہ خان شادی خیل، ڈی سی او میانوالی اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہ ے۔