پیرمحل کی خبریں 8/5/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) یونین کونسل نمبر 71 چک نمبر 319 گ ب کا پانچواں اجلاس 9 مئی بروز منگل زیر صدارت اعظم وسیم وائس چیئرمین منعقد ہوگا اہم اجلاس میں یونین کونسل کے متعلقہ امور کے بائی لاز بنائے جائیں گے اجلاس میں سائیں خالدشریف چیئرمین سمیت تمام یونین کونسل کے کونسلر شرکت کریں گے اجلاس کی کاروائی سیکرٹری یونین پیش کریں گے مالی امور اور دیگر معاملات پر بحث ہوگی

پیرمحل ( نامہ نگار )ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ عبدالخالق کرپشن کنگ بن گیا ،، پیرمحل شہر میں اربوں روپے کی خطیر رقم سے جاری منصوبہ جات کرپشن کی نظر 29کروڑ روپے سے پیرمحل اربن سیوریج میں ناقص میٹریل کا استعمال کرنے سمیت دس سے زائد دیہات کی واٹر سپلائی سکیموں میں گھپلے جاری تفصیل کے مطابق ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے پیرمحل شہر کو میگا پراجیکٹ جس میں 29کروڑ روپے سے زیر زمین سیوریج سمیت تحصیل پیرمحل کے چکوک میں واٹر سپلائی اور سیوریج کی سکیمیں جن کا تخمینہ اربوں روپے جن میں واٹر سپلائی 708گ ب واٹرسپلائی 54/2ٹکڑا واٹرسپلائی 56ٹکڑا ، واٹرسپلائی چک669/10 واٹرسپلائی چک678/19گ ب واٹرسپلائی چک680/21گ ب اربن واٹر سپلائی پیرمحل ساڑھے 32کروڑروپے اربن سیوریج سکیم پیرمحل 29کروڑروپے واٹرسپلائی چک673/14گ ب حارث واٹرسپلائی چک نمبر320گ ب واٹرسپلائی چک689/32گ ب سمیت واٹر سپلائی کمالیہ سٹی ،کے پراجیکٹ زیر تعمیر ہے پیرمحل اربن سیوریج سکیم 29کروڑ روپے مالیت اور واٹر سپلائی سکیم ساڑھے 32کروڑ جوکہ جون 2016کو مکمل ہونا تھی مگر سیوریج اسکیم پر سرے سے کوئی کام ہی شروع نہ کیا گیا موجود ہ ڈپٹی کمشنر اعظم سپرا کی آمد کے پیش نظر اربوں کے منصوبہ جات جو فائلوں کی نذر ہوگئے تھے پر عارضی طورپر کام شروع کرکے سب اچھا کی رپورٹ کے لیے فزیبلٹی تیار کرکے بل وصول کرلیے گئے پیرمحل سیوریج سکیم کا29کروڑ کا میگا پراجیکٹ جس میں چند محلہ جات میں عام مزدوروں کے ذریعے گڑھے کھود کر کھدائی سے شہر کی سڑکیں اکھاڑدی گئیں پائپ کی بچھائی فزیبلٹی کے مطابق نہ کی جارہی ہے نہ کوئی انجنیئر نگرانی پر نہ ہے لیول درست نہ ہونے سے زیر تعمیر سیوریج جگہ جگہ سے بیٹھ رہی ہے سیوریج کی تعمیر کے دوران پبلک ہیلتھ کا کوئی بھی مجاز نمائندہ پائپ کی کھدائی بچھائی کے دوران موقع پر موجود نہ ہونے کے باوجود نان ٹیکنیکل لیبر کے ذریعے سیوریج پائپ کو بغیر کسی چیکنگ کے دبایاجارہا ہے گیا نہ لیول نہ لینتھ کا حساب رکھا جارہا ہے جس سے 29 کروڑ روپے کا منصوبہ بیوروکریسی اور کرپٹ ٹھیکیداروں کی نذرہورہا ہے مین رجانہ روڈ کارپٹ روڈ پر لیول درست نہ ہونے کے باعث سیوریج کو سڑک اکھاڑ کر صاف کرنا پڑا جس سے ساڑھے 21کروڑ روپے کا روڈ تعمیر سے پہلے ہی جگہ جگہ سے توڑدیاگیا سب انجنیئر کا کہنا ہے کہ نشاندہی کریں ہم سیوریج کو درست کردیں گے سیاسی سماجی فلاحی تنظیموںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نیب کے ذریعے کرپٹ افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

پیرمحل ( نامہ نگار )اللہ چوک پیرمحل میں موٹرسائیکل رکشہ جات کے غیر قانونی اڈاجات شہریوں کے لیے درد سر بن گئے ٹریفک پو لیس کے جوان غائب آئے روز حادثات کے باعث درجنوں شہری حادثات کی نذر ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم کے باوجود اللہ چوک پیرمحل میں ٹریفک پولیس اہلکا رتعینات نہ کیاجاسکا غیرقانونی رکشہ جات دکانوں کے آگے کھڑے کرنے پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے فی الفور اللہ چوک پیرمحل موٹرسائیکل رکشہ جات کے غیر قانونی اڈاجات ختم کروائے جائیں سماجی حلقے تفصیل کے مطابق 23کروڑروپے سے پیرمحل رجانہ روڈ دورویہ سڑک تعمیر کی گئی اللہ چوک پیرمحل مرکزی چوک ہونے کے باعث ٹریفک کارش ہوتا ہے میونسپل کمیٹی پیرمحل نے ناجائز تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے ہر قسم کی ریڑھیوں کو اللہ چوک سے ہٹادیا مگر اللہ چوک پیرمحل میں موٹرسائیکل رکشہ جات کے غیر قانونی اڈاجات کے باعث ہر گھنٹہ میں کم ازکم ایک حادثہ معمول ہے دکانوں کے آگے سارا سارادن موٹرسائیکل رکشے کھڑے ہونے کے باعث تاجروں کے کاروبار ٹھپ ہوچکے ہیں رکشہ ڈرائیوروں کی ہٹ دھرمی اوربلیک میلنگ کے باعث تاجر احتجاج پر مجبور ہے لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں تین ماہ قبل ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی کھلی کچہری میں شہریوں کے مطالبہ پر ڈی پی او نے اللہ چوک پیرمحل میں ٹریفک پولیس اہلکار وں کی ڈیوٹی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا تھا تین ماہ گذرنے کے باوجود کوئی بھی ٹریفک پولیس کا اہلکار تعینات نہ کیاجاسکا جس سے آئے روز حادثات ہونے کے باعث درجنوں شہری زخمی ہوچکے ہیں اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک بندہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے سماجی فلاحی حلقو ں نے اللہ چوک پیرمحل میں موٹرسائیکل رکشہ جات کے غیر قانونی اڈاجات کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خلاف وزری کے مرتکب موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیور کو 72گھنٹے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے

پیرمحل ( نامہ نگار) آگ برساتاسورج بے رحم واپڈا بجلی کی غیر اعلانیہ دن اور رات میں14گھنٹے لوڈشیڈنگ مکینوں کی زندگی اجیرن ساری رات بچے بوڑھے خواتین جاگ کر گذارنے پرمجبور گیس کی بلاوجہ بندش سے شہری سخت پریشان تفصیل کے مطابق پورے ملک میں جنرل لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ پیرمحل گریڈ اسٹیشن انتظامیہ نے دن رات کے اوقات میں اضافی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس سے سارا دن محنت مزدوری کرنے والے خواتین مرد بچے بوڑھے گرمی اور مچھر وں کے کاٹنے کے باعث رات جاگ کر گذارنے پرمجبور ہوتے ہیںعلاوہ ازیں فجر کے وقت بجلی اور گیس بند ہونے سے نمازی سخت مشکلات کا شکار ہے لوڈشیڈنگ کے باعث نہ صرف نمازی نماز سے محروم ہورہے ہیں بلکہ گھروں میں پانی کے باعث مکینوں کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے حالانکہ پیرمحل شہر کا گریڈ اسٹیشن 132kvہے جوکہ صنعتی انڈسٹری نہ ہونے کے باعث اس گریڈا سٹیشن پر لوڈشیڈنگ کی ضرورت نہ ہے گریڈا سٹیشن انتظامیہ محض عوام کو بلاوجہ تنگ کرنے کے لیے مقامی لوڈشیڈنگ کررہی ہے جبکہ سوئی گیس کی بلاوجہ بندش سے شہری سخت مشکلات کا شکار ہے پیرمحل میں بجلی اور سوئی گیس کی بندش سے گھریلو ادارے بند پڑے ہوئے ہیں جن سے کام کرنے والے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں اور وہ دو وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ہیںپیرمحل شہر کا درجہ حرارت 43درجے سنٹی گریڈہونے کے باوجود آگ برساتے سورج کی گرمی بے رحم واپڈا انتظامیہ لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے سے انکاری ہے مکینوں نے واپڈاکے حکام سے اصلاح کی اپیل کی ہے