یونین کونسل چوٹی زیریں کا رواں سال ششماہی بجٹ منظور کر لیا گیا

Speech

Speech

چوٹی زیریں (نامہ نگار) یونین کونسل چوٹی زیریں کا رواں سال ششماہی بجٹ منظور کر لیا گیا بجٹ میں آمدنی کا تخمینہ 23 لاکھ اٹھاسی ہزار چار سو چالیس روپے جبکہ اخراجات کا تخمینہ سولہ لاکھ اکیاون ہزار تین سو چھپن روپے اجلاس وائس چیئر مین سپیکر ساجد حسین وڈانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین حسنین خان لغاری نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ششماہی میں اسٹیبلشمنٹ کی مد میں 874440روپے دفتری اخراجات کی مد میں 914000روپے رکھے گے ہیں انہوں نے بجٹ تیار کرنے پر سیکریٹری امداد حسین لنگاہ کی تعریف کی بجٹ اجلاس میں بحث مباحثہ کیا گیا اور تمام ممبران نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں طے پایا کہ اگلے اجلاس میں ممبر محمد عارف خان چنگوانی کی تجویز پر عملہ صفائی کو بڑ ھا یا اور اُ نکی تنخواہوں میں اضافہ پر بحث کی جائے گی اجلاس میں چیئر مین حسنین خان لغاری ۔وائس چیئر مین ساجد خان وڈانی ۔کونسلر عارف خان چنگوانی ۔خالد محمود گلیانی ۔کمال خان وڈانی ۔عبد الکریم خان گبول ۔محمد بلال بزدار ۔عامر حسین بزدار ۔غلام رضا اور سرفراز شریک ہوئے۔