یونین آف جرنلسٹس ، پریس کلب کے تحت “شہدا ئے پاکستان سیمینار وقرآن خوانی “آج ہوگی

Kasur

Kasur

قصور (بیورورپورٹ) یونین آف جرنلسٹس ، پریس کلب کے تحت “شہدا ئے پاکستان سیمینار وقرآن خوانی “آج ہوگی ۔

تیاریاں مکمل، تفصیلات کے مطابق پاکستان و آزادی کے شہدا ء کو خیراج تحسین پیش کرنے اور انکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی “شہدا ئے پاکستان سیمینار”آج 14اگست بروز اتوار بوقت صبح 6بجے پریس کلب کے ہال میں ہوگا ، جس کی صدارت عطاء محمدقصوری صدر یونین آف جرنلسٹس کرینگے۔

جنرل سیکرٹری محمداحمدچوہدری کے مطابق صحافی حضرات اور انکے بچے اور کیمرہ مین شریک ہونگے ، پروگرام کے آخر میں شہید صحافیوں کیلئے دعاء مغفرت بھی کی جائے گی،اس سلسلہ میں مخصوص دعوت نامے جاری کردئیے گئے ہیں۔