اتحاد سے ہی پاکستان کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے، فاروق ستار

 Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جو لوگ انتشار کے لیے کام کر رہے ہیں وہ یوم پاکستان کی نفی کر رہے ہیں، اتحاد سے ہی پاکستان کوخوشحال بنایا جا سکتا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر، ممبر صوبائی و قومی اسمبلی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہناتھا کہ پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اتحاد سے تمام سازشوں کو بے نقاب کیا جا سکتا ہے۔ جو لوگ انتشار کے لیے کام کر رہے ہیں وہ یوم پاکستان کی نفی کر رہے ہیں۔