منفرد کردار ہی ایک عام فنکار کو خاص بناتے ہیں، صائمہ اظہر

Saima Azhar

Saima Azhar

لاہور (جیوڈیسک) سپرماڈل واداکارہ صائمہ اظہر نے کہا کہ اچھے اور منفرد کردار ہر فنکار کی اولین پسند ہوتے ہیں۔ منفرد کردار ہی ایک عام فنکار کو خاص بناتے ہیں۔ آج تک جتنے بھی فنکارفن کی بلندیوں کو چھونے میں کامیاب ہوئے ہیں ان کے کیرئیر میں ایسے اچھوتے کرداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے جنھیں کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سے گفتگو کے دوران کیا ۔ صائمہ اظہر نے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کی شروعات ماڈلنگ اور فیشن انڈسٹری سے کی۔ بہت ہی منفرد کام کرتے ہوئے پہلے فیشن انڈسٹری میں اپنی ایک الگ شناخت بنائی اور پھر ایکٹنگ کے شعبے سے ڈراموں اور فلموں میں کام کی پیشکش کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

بہت سے لوگوں نے منہ مانگے معاوضہ تک کی آفردی لیکن میں نے کوئی رضامندی اس لیے ظاہر نہ کی کیونکہ مجھے تعداد نہیں معیارکوترجیح دینا ہے۔ میں چاہتی تواب تک 10 سے زائد فلمیں سائن کرتی اور ڈراموں میں بھی مرکزی کردارکرتی دکھائی دیتی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔ کیونکہ میں ایسے کردار نبھانا چاہتی ہوں جو مجھے ایک خاص اداکاراؤں کی صف میں لا کھڑا ۔ میں بطور اداکارہ فلم اورٹی وی میں کام کرنا چاہتی ہوں اور میرے چاہنے والے بہت جلد مجھے ٹی وی اور سلور اسکرین پردیکھیں گے مگر میرا زیادہ فوکس ایسی فلموں اور ڈراموں پرمرکوز رہے گا جو انٹرٹینمنٹ کے ساتھ معاشرے میں سدھار لانے میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

ایک فنکارکی حیثیت سے میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں ہرطرح کے کردار نبھانے چاہیے ہیں ، لیکن کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جن کوکرنے کے بعد فنکارکوبڑا اطمینان محسوس ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں صائمہ اظہر نے کہا کہ پاکستان ہویا انڈیا، مجھے تواچھا کام کرنا ہے ، تاکہ میں اپنے وطن کا نام روشن کرسکوں۔ ویسے بھی اس وقت پاکستان میں بہت سا معیاری کام ہورہا ہے۔ نوجوان فلم میکرز اچھی فلمیں بنا رہے ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان تمام تقاضوں کو پوراکیا جارہا ہے ، جوموجودہ وقت کی اشد ضرورت ہیں۔