انوکھا احتجاج: بھارت میں کانگریس نے دیوالی پر مٹھائی کی جگہ دال بانٹی

Pulses

Pulses

لاہور (جیوڈیسک) مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی کی جانب سے دیوالی کیمپ لگایا گیا جس میں مٹھائی کے ڈبوں میں دالیں رکھ کر بطور تحفہ لوگوں میں بانٹی گئیں۔

مٹھائی کی جگہ دال پا کر لوگ اور زیادہ خوش ہو گئے جبکہ دال کے پیکٹس پانے کے لیے لوگوں میں چھینا چھپٹی بھی ہوئی۔

بھارت میں مہنگائی عروج پر ہے اور دال کی قیمت دو سو روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔